سید جعفر الحلی (رحمہ اللہ) سینٹر برائے ہنگامی طبی خدمات میں زائرین اور روضہ مبارک کے ملازمین کے لیے تمام طبی تجزیے بلا معاوضہ ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ طبی امور سے وابستہ سید جعفر الحلی (رحمہ اللہ) سینٹر برائے ہنگامی طبی خدمات کی جانب سے زائرینِ کرام اور روضہ مبارک کے خدام کو تمام لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

سید جعفر الحلی (رحمہ اللہ) سینٹر کے جناب حسین علی نے کہا کہ یہ مرکز متنوع طبی خدمات فراہم کر رہا ہے، جن میں مکمل لیبارٹری سروسز شامل ہیں۔ یہ خدمات ضروری ٹیسٹوں کے فوری نتائج فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، جس سے بیماری کی درست تشخیص اور بروقت علاج ممکن ہوتا ہے۔ خاص طور پر کربلا میں ہفتہ وار شبِ جمعہ اور بڑی مناسبات کے دوران، اور عام دنوں میں بھی یہ مرکز فعال رہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرقدِ مطہر سے قریب ہونے کی وجہ سے یہ مرکز روزانہ سینکڑوں زائرین اور منتسبین کو طبی سہولیات فراہم کرتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد عراق اور دنیا بھر سے آنے والے زائرینِ امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کو بہترین اور مفت صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ پرسکون ماحول میں اپنی مراسمِ زیارت اور عبادات ادا کر سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: