روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا الکفیل ریڈیو اور الکفیل ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ...

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت کئی سالوں سے الکفیل ریڈیو اور الکفیل ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ مذہبی اور سائنسی علوم کی نشرواشاعت کے لیے سر گرم عمل ہے ابتداء میں مذکورہ بالا دونوں ادارے حرم کی عمارت کے اندر ہی اپنی خدمات سر انجام دیتے تھے لیکن ان اداروں میں ہونے والی ترقی اور ان میں آئے دن کھلنے والے جدید شعبوں کی وجہ سے حرم کے اندر ان کے لیے مختص کردہ جگہ ضروریات اور کام کے لیے ناکافی ہو گئی۔

ان اداروں کی عمارتی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن نے حرم کے قریب ہی ایک جدید اور ہر طرح کی مشینری پر مشتمل عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا کہ جس کے تحت شارع العباس(ع)پہ ایک چار منزلہ عمارت تعمیر کی کہ جو (400م2)رقبہ پہ مشتمل ہے۔

اس عمارت کی پہلی منزل میں اداری کمرےاور دفاترہیں۔

دوسری منزل میں کلاس رومز ہیں کہ جہاں الکفیل ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ کی طرف سے مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں اور علمی ورکشاپس کا انعقاد ہوتا ہے۔

تیسری منزل میں الکفیل ریڈیو اسٹیشن کے پروگراموں کو ریکارڈ اور نشر کرنے کے لیے متعدد سٹوڈیو ہیں اور ریڈیو نشریات کے متعلق مشینری پر مشتمل ہال ہیں۔

اور چوتھی منزل میں سٹور رومز اور الیکٹرک کنٹرول روم اور کچھ سروس سیکشن کے متعلق کمرے ہیں۔

اس منصوبے کی تکمیل گزشتہ سال انہی دنوں میں ہوئی اور مذکورہ بالا دونوں اداروں کو اس عمارت میں منتقل کر دیا گیا اور اب تک یہ دونوں ادارے اپنی نئی عمارت میں بھر پور طریقے سے علمی اور ثقافتی میدان میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: