شعبہ دینی امور کی جانب سے دیالی کے مواکب کے نمائندوں کا استقبال؛ لبنانی و ایرانی عوام کے لیے امدادی مہم میں تعاون کی ستائش

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کے شعبہ دینی امور نے صوبہ دیالی کے مواکب کے نمائندوں کے ایک وفد کا استقبال کیا کہ جنہوں نے ایرانی اور لبنانی عوام کے لیے عطیات جمع کرنے میں بھرپور تعاون کیا ہے۔

شعبہ دینی امور کے شیخ حیدر العارضی نے بتایا کہ شعبے نے صوبہ دیالی کے علاقے 'جديدہ الشط' کے مواکب کے نمائندوں کے ایک وفد کا استقبال کیا، جنہوں نے حالیہ واقعات کے نتیجے میں متاثر ہونے والے ایرانی اور لبنانی عوام کی امداد کے لیے عطیات جمع کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وفد نے جمع شدہ عطیات روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کے سپرد کیے تاکہ انہیں مستحقین تک پہنچایا جا سکے، کیونکہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) اس حوالے سے وسیع تجربہ رکھتا ہے اور مومنین کے دلوں میں ایک خاص مقام و اعتماد کا حامل ہے۔

انہوں نے یہ واضح کیا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اس مقصد کے لیے کھولے گئے مراکز کے ذریعے عطیات وصول کرنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ ان مراکز میں 'شعبہ ہدایا، نذورات ' اور 'شعبہ دینی امور' کے مراکز شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: