باڈی لینگویج کو سمجھنے کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ورکشاپ کا انعقاد...

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے التخطيط والتنمية البشريّة نامی سیکشن کی طرف سے روضہ مبارک کے خدام کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اوراپنے فرائض کو بہتر سے بہتر انداز میں ادا کرنے کے لیے وقتا فوقتا ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے کہ جن میں نظریاتی اور عملی طور پر خدام کو مختلف اشیاء کی تربیت دی جاتی ہے۔

اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر گزشتہ کئی دنوں سے باڈی لینگویج کو سمجھنے کے حوالے سے ایک ورکشاپ جاری ہے کہ جس میں مذکورہ سیکشن کے ارکان باڈی لینگویج کے عالمی شہرت یافتہ ماہر جعفر منصور کی سربراہی میں حرم کے خدام کو اس حوالے سے مفید معلومات فراہم کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: