سامراء کی حفاظت ہمارا اولین ہدف ہے(عباس عسکری یونٹ)

گزشتہ روز امام علی نقی(ع)اور امام حسن عسکری(ع) کے روضہ مبارک میں امن و امان اور سیکورٹی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی کہ جس میں عباس عسکری یونٹ(فرقۃ العباس القتالیۃ) کے انچارج بھی شامل تھے میٹنگ کے دوران عباس عسکری یونٹ کے انچارج نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عباس عسکری یونٹ کی تشکیل کا اولین ہدف سامراء اور امام علی نقی(ع) اور امام حسن عسکری(ع) کے روضہ مبارک کی حفاظت ہے۔

اس میٹنگ میں سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران، حشد شعبی نامی عسکری رضا کاروں کے تنظیم کے نمائندوں اور عباس عسکری یونٹ کے سربراہ نے سامراء کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کا فیصلہ کیا۔

یہ بات واضح رہے کہ سامراء اور یہاں موجود مقدس مقامات کی حفاظت کی ذمہ داری کافی حد تک عباس عسکری یونٹ نے اپنے کاندھوں پہ لے رکھی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: