زائرین کی کثرت کی وجہ سے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کا روضہ مبارک میں تِل رکھنے کی بھی جگہ نہیں...

ویسے تو ہر روز اور ہر شب جمعہ لوگوں کی بہت بڑی تعداد کربلا آ کر حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوتی ہے اور کسی بھی مناسبت پہ کربلا آنے والوں کی تعداد دسیوں لاکھ تک پہنچ جاتی ہے۔

ان دنوں عراق میں موسم بہار کی چھٹیاں ہو گئی ہیں اور سردی کی شدت میں بھی کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے زائرینِ کربلا کی تعداد میں ان دنوں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور خاص طور پر جمعرات اور جمعہ کے دن لاکھوں زائرین کی کربلا آمد کی وجہ سے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کا روضہ مبارک اور مابین الحرمین اور ان کے گردو نواح کا سارا علاقہ زائرین سے بھرا رہا اور زائرین کی کثرت کی وجہ سے کہیں تِل رکھنے کی بھی جگہ نہیں تھی۔

روایات میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہےاور زیارت کے بدلے میں بہت زیادہ اجر و ثواب کا بھی وعدہ کیا گیا ہے روایات میں امام حسین علیہ السلام کی ایک مرتبہ زیارت کرنے کا ثواب ہزار حج اور ہزار عمرہ سے بھی زیادہ بیان ہوا ہے۔

فضل بن یحی نے اپنے والد سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: کربلا کی زیارت کرتے رہو اور کربلا آنا ترک نہ کرو۔۔۔ بے شک ملائکہ نے میرے دادا امام حسین علیہ السلام کے کربلا میں سکونت اختیار کرنے سے ہزار سال پہلے کربلا کی زیارت کی اور ہر رات جبرائیل اور میکائیل کربلا کی زیارت کے لیے آتے ہیں۔۔۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: