شعبہ فکری و ثقافتی امورکی جانب سے صوبہ بابل میں خصوصی پروگرام (بیوت النعیم) کے تحت مجلسِ عزا کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ فکری و ثقافتی امور نے صوبہ بابل میں اپنے خصوصی پروگرام (بیوت النعیم) کے تحت ایک مجلسِ عزا کا انعقاد کیا۔

یہ پروگرام شعبہ فکری و ثقافتی امور سے منسلک سید الماء ایجوکیشنل اینڈ کلچرل کمپلیکس کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے، اس کا مقصد مومنین کے گھروں میں مذہبی شعور کی بیداری اور اہل بیت (علیہم السلام) کے ساتھ تمسک و وابستگی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

کمپلیکس کے ڈائریکٹر سید مہند البراک نے بتایا کہ اس پروگرام کےضمن میں ایک مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا جس سے سید حسنین الغرابی نے خطاب کیا۔ اس عزائی مجلس میں مومنین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطاب میں ائمہ بقیع (علیہم السلام) کے مزاراتِ مقدسہ کے انہدام کے المناک سانحے پر روشنی ڈالی گئی اور ان مطہر قبور کی مظلومیت اوران سے روا رکھی گئی ناانصافی کو اجاگر کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: