عراق اور شام میں دہشت گردوں کے مختلف علاقوں پر قبضہ کرنے کے بعد مقبوضہ علاقوں کے رہنے والوں کی بہت بڑی تعداد عراق کے جنوبی شہروں میں آ گئی کہ جنہیں عراقی عوام اور مقدس حرموں کی طرف سے رہائش اور دیگر ضروریات زندگی اب تک فراہم کیے جارہے ہیں۔
گزشتہ روز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں سے آئے ہوئے مہاجرین میں سردی سے بچنے کے لیے الیکٹرک ہیٹروں کی ایک بہت بڑی کھیپ تقسیم کی۔
یہ بات واضح رہے کہ تمام مقدس حرموں کی طرح روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارہ نے جنگ زدہ علاقوں سے آنے والے مہاجرین کی دیکھ بھال اور انہیں ضروریات زندگی فراہم کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے کہ جو مہاجرین کو آرام دہ اور پُر سکون زندگی فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔