شعبہ شعائرِ حسینی و مواکبِ حسینی کی لبنانی و ایرانی عوام کے لئے جاری امداد مہم میں بھرپور شرکت جاری

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ شعائرِ حسینی و مواکبِ حسینی کا عملہ اعلی دینی قیادت کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے روضہ مبارک کی جانب سے ایرانی اور لبنانی عوام کی مدد کے لیے شروع کی گئ امدادی مہم میں بھرپور شرکت کر رہا ہے۔

یہ اقدام شعبے سے وابستہ صوبہ میسان کےمواکب کے نمائندہ دفتر کے ریلیف اور سپورٹ یونٹ کی جانب سے اعلیٰ دینی قیادت کی ان ہدایات کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے جن کا مقصد مشکل وقت اور بحران میں برادر اسلامی ممالک کے عوام کی مادی اور اخلاقی مدد کرنا اور ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا ہے۔

شعبہ شعائر و مواکب کے نائب سربراہ سید قاسم محمد الطرفی نے اس حوالے سے بتایا کہ صوبہ میسان میں ہمارے ریلیف اینڈ سپورٹ یونٹ نے امدادی رقوم جمع کیں، جنہیں روضہ مبارک حضرت عباس علمدار (علیہ السلام) کے صحن مطہر میں واقع شعبہ ہدایا و نذورات کے دفتر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان رقوم کا مقصد متاثرہ افراد تک امداد پہنچانا اور انہیں ضروری تعاون فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم متاثرہ اقوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا ایک عملی اظہار ہے اور ان انسانی اقدار کی عکاسی کرتی ہے جو مظلوموں کی حمایت اور مصیبت زدگان کی مدد کا درس دیتی ہیں، خاص طور پر ان حالات میں جب معصوم اور بے گناہ شہری ان جارحانہ کارروائیوں کا نشانہ بن رہے ہیں جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: