روضہ مبارک حضرت عباس ّ(علیہ السلام) کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے زائرین کی خدمات کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر سیوریج اور بارش کے پانی کی نکاسی کے لفٹنگ اسٹیشن[/b] کی بنیادوں میں کنکریٹ کی بھرائی[/b] کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔
اس پراجیکٹ کے ریذیڈنٹ انجینئرز کی ٹیم کے ایک رکن احمد عباس فاضل نے بتایا کہ شعبے کے عملے نے (کربلا-نجف) شاہراہ پر واقع روضہ مبارک کے الکفیل ٹیکنیکل گیراج میں گندے پانی اور بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے لفٹنگ اسٹیشن کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ روضہ مبارک کے اُن توسیعی اقدامات کا حصہ ہے جن کا مقصد زائرینِ کرام کی خدمت کے لیے بنیادی ڈھانچے کو جدید اور بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زائرین کی خدمت کے اس منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد اب دوسرے مرحلے پر کام جاری ہے۔ اس مرحلے میں مجموعی طور پر 100 مربع میٹر رقبے پر محیط اس منصوبے کے 40 کیوبک میٹر حصے میں بنیادوں کی بھرائی (صبّ) کا کام شامل ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل کی کل مدت آٹھ ماہ مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس ّ(علیہ السلام) کربلا مقدسہ کی جانب والے تمام راستوں پر اپنے خدماتی مراکز اور انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کوشاں ہے، تاکہ سید الشہداء امام حسین (علیہ السلام)اور حضرت عباس (علیہ السلام) کے زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔






