شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے احیائے ذکرِاہلبیت علیہم السلام کی مناسبت سے ہفتہ وار مجلسِ عزا کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے احیائے ذکرِاہلبیت علیہم السلام کی مناسبت سے ہفتہ وار مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا۔ روضہ مبارک کے استقبالیہ ہال میں منعقد ہونے والی اس مجلسِ عزاء میں روضہ مبارک کے خدام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مجلس کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد خاندانِ نبوت (علیہم السلام) پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ان کی ابتلا و آزمائش کا تذکرہ کیا گیا۔ نیز ان کی ولایت و مودّت سے وابستگی اور ان کی سیرتِ طیبہ پر چلنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

یہ مجلس ان پروگراموں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جو روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی جانب سے مستقل بنیادوں پر منعقد کیے جاتے ہیں۔ ان مجالس کے انعقاد کا مقصد اہل بیت (علیہم السلام) سے منسوب ایام کی یاد منانا اور دین و انسانیت کی خاطر دی جانے والی ان کی عظیم قربانیوں اور لازوال موقف کو اجاگر کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: