روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی الوافی فاؤنڈیشن برائے دستاویز اور مطالعہ نے یونیورسٹی آف کوفہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے فیسٹیول "تعزیز الذاکرہ" میں شرکت کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
یہ میلہ 12 اپریل بروز اتوار شروع ہو گا اور پانچ دن تک جاری رہے گا، جس میں عصری عراق کی تاریخ کو اجاگر کیاجائے گا۔
فاؤنڈیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخ بدر العلی نے بتایا کہ ہم نے فیسٹیول کے لیے تمام لوجسٹک انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔نمائش میں داعش کے دہشت گرد گروہوں کے جرائم اور اس دور کے اہم واقعات کو دستاویزی تصاویر اور پینٹنگز کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نمائش میں سابقہ جابر حکومت (صدام دور) کے دورِ ستم میں حوزہ علمیہ کے شہید ہونے والے علماء اور قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والی شخصیات کی تصویری گیلری بھی پیش کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شرکت میں دفاعِ کفائی کے فتویٰ کے انسائیکلوپیڈیا کی نمائش، پوسٹرز اور چارٹس کہ جن میں عراقی عوام کے خلاف ڈھائے گئے سنگین مظالم کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔ ایک خصوصی دستاویزی ریکارڈ کی نمائش کی جائے گی جس میں انتہائی اہم تاریخی دستاویزات محفوظ ہیں۔
شیخ بدر العلی نے واضح کیا کہ اس شرکت کا مقصد قومی تاریخ کو محفوظ کرنا، معاشرتی یادداشت کو تازہ رکھنا اور آنے والی نسلوں کے ذہنوں میں حقائق کو راسخ کرنا ہے، جو کہ فاؤنڈیشن کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔



