اس حوالے سے متعلقہ شعبے کی سربراہ سیدہ بشرٰی الکنانی نے بتایا کہ اس اقدام کا آغاز اعلیٰ دینی قیادت کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے کیا گیا ہے، جو مظلوم اقوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کی حمایت کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم میں مدارس کی طالبات اور معلمات کی جانب سے غیر معمولی جوش وجذبہ دیکھنے میں آیا۔ شرکاء نے اس انسانی خدمت میں اپنا حصہ ڈالنے پر فخر کا اظہار کیا، جو ایثار، ہمدردی اور سماجی یکجہتی جیسی اعلیٰ اقدار کو راسخ کرنے کے ساتھ ساتھ ہماری دینی و اخلاقی ذمہ داریوں کا مظہر ہے۔
واضح رہے کہ یہ شرکت روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی ان وسیع تر انسانی کاوشوں کا حصہ ہے، جو بحرانوں اور غیر معمولی حالات سے دوچار اقوام، بالخصوص ایران اور لبنان کے متاثرین کی مدد کے لیے جاری ہیں۔روضہ مبارک اپنے مختلف شعبہ جات اور ذیلی اداروں کے تعاون سے امدادی مہمات اور عطیات جمع کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔



