روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی اور نئے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر نے روضہ مبارک کے خدام سے ملاقاتوں کے سلسلے میں گزشتہ روز روضہ مبارک کے تمام شعبوں اور یونٹوں کے سربراہان سے اجتماعی ملاقات کی کہ جس میں متولی شرعی اور سیکرٹری جنرل نے حاضرین سے مختلف موضوعات پہ تبادلہ خیال کیا اور انھیں حرم کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا کہا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام خدام کو اپنی مکمل صلاحیت اور طاقت حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی خدمت کے لیے استعمال کرنی چاہیے کیونکہ اسی میں ہی خدا تعالی اور صاحب مرقد حضرت عباس علیہ السلام کی رضا اور خوشنودی پوشیدہ ہے۔
انہوں نے شعبوں اور یونٹوں کے سربراہان کو اپنے تحت کام کرنے والے ملازمین سے مکمل اخلاق پیش آنے اور بھائی چارے کی بنیاد پہ مل کر کام کرنے پر زور دیا۔