حضرت امام جعفر صادق (ع) کی شھادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں حزن وملال کے مظاہر

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ صحن الشریف کے عملے نے امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی المناک شہادت کی یاد میں حرمِ مطہر میں عزائی بینرز ،سیاہ چادریں اور مظاہرِ حزن و ملال آویزاں کرنےشروع کر دیئے ہیں۔

اس المناک موقع پر مظاہرِ حزن و ملال اور عزائی بینرز روضہ مبارک کے صحن اطہر میں آویزاں کیے جا رہے ہیں۔

ان بینرز کی تیاری، سلائی اور کڑھائی کا کام شعبہِ ہدایا و نذورات سے وابستہ سلائی و کڑھائی یونٹ نے انجام دیا ہے۔ یہ بینرز مختلف سائز اور ڈیزائنز پر مشتمل ہیں، جنہیں اسالمناک دن کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اہلِ بیت(ع) سے منسلک تمام مناسبات کے احیاء کو اپنی اولین ترجیحات میں شمار کرتا ہے اور اپنی دینی، روحانی، فکری اور اخلاقی ذمہ داری کو بطریقِ احسن ادا کرنے اور آئمہ معصومین(ع) کے علوم و معارف، فضائل و مناقب اور ان کے دینی و اجتماعی پیغام کو عام کرنے کے لیے علمی، ثقافتی اور تبلیغی پروگراموں کا انعقاد بھی کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: