روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ بین الحرمین الشریفین نے فرزندِ رسول (ص) حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کے یومِ شہادت کے المناک موقع پر مراسمِ عزاداری کے احیاء کے لیے مابین الحرمین حزن و ملال کے بینرز اور سیاہ علم آویزاں کرنے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
بین الحرمین الشریفین میں آویزاں سیاہ چادریں اورعزائی بینرز امامِ امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی سیرتِ طیبہ، آپ کے بحرِ علم و فضل اور مظلومیتِ صادقِ آلِ محمد (ع) کی گواہی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اقدامات روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے اس جامع پروگرام کا حصہ ہیں جو امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی شہادت کی مناسبت سے ترتیب دیا گیا ہے۔ ان انتظامات کا مقصد ایک طرف جہاں شعائرِ اہلِ بیت (ع) کی تعظیم ہے، وہیں دوسری جانب ملک و بیرونِ ملک سے آنے والے لاکھوں زائرینِ امام حسین (ع) و حضرت عباس (ع) کو پرسہ داری کے لیے ایک موزوں فضا فراہم کرنا ہے۔








