شعبہ فاطمہ بنت اسد (سلام اللہ علیہا) نے (ينابيع الرحمة) کورس کے تیسرے ایڈیشن کے لیے رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے دفتر متولی شرعی برائے خواتین سے منسلک شعبہ فاطمہ بنت اسد (سلام اللہ علیہا) برائے قرآنی علوم نے مڈل اور ہائی اسکول کی ان طالبات کے لیے (ينابيع الرحمة) کورس کے تیسرے ایڈیشن کے لیے رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے کہ جنہوں نے امتحانات سے استثنیٰ حاصل کیا ہے۔

یہ کورس دو ماہ تک جاری گا، اور ہر ہفتے دوتعلیمی سیشنز منعقد کئے جائیں گے جو صبح 9:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک جاری رہے گے۔ اس پروگرام میں قرآنی علوم اور تربیتی پہلوؤں کو یکجا کیا گیا ہے۔

خواہشمند طالبات رجسٹریشن کے لیے مرکز الصدیقہ الطاہرہ (سلام اللہ علیہا) برائے خواتین درج ذیل دستاویزات کے ساتھ تشریف لائیں:
ایک عدد ذاتی تصویر۔
قومی شناختی کارڈ (بطاقة وطنية) کی کاپی۔
طالبہ کےاعفاء عام کے ثبوت کی دستاویز۔

یہ کورس مکمل طور پر بلا معاوضہ ہے۔طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت دستیاب ہوگی۔ کورس میں دینی دروس کے ساتھ ساتھ مقامات مقدسہ کی زیارات، تفریحی، فنی اور مختلف سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: