روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے میڈیکل افیئرز ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ام البنین (سلام اللہ علیہا) میڈیکل سینٹر سال بھر زائرینِ کرام کو مفت طبی خدمات فراہم کرتا ہے۔
شعبہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اکرم نبھان نے بتایا کہ ام البنین (علیہا السلام) میڈیکل سینٹر زائرین کو مفت طبی خدمات فراہم کر رہا ہے۔اس سینٹر کی خدمات کا محور بنیادی طور پر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی اور زائرین کو درپیش عام طبی مسائل و شکایات کا فوری علاج کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینٹر میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل طبی اور نرسنگ سٹاف خدمات فراہم کر رہا ہے کہ جو زائرین کے ساتھ انتہائی مہارت اور نرمی سے پیش آتاہے۔ ایسی صورت میں جب کسی مریض کو فوری اور اعلیٰ درجے کی طبی امداد کی ضرورت ہو، تو اسے بغیر کسی تاخیر کے ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے تاکہ زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
میڈیکل افیئرز ڈیپارٹمنٹ زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے مقصد سے اپنے تمام مراکز اور طبی یونٹس کو وقتاً فوقتاً ضروری طبی سامان اور ادویات سے لیس کرنے کا بھرپور اہتمام کرتا ہے۔




