العمید ایجوکیشنل گروپ کی جانب سے منعقدہ خصوصی تعلیمی پروگرام "نور العفاف" اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) سے منسلک العمید ایجوکیشنل گروپ نے اپنے خصوصی تعلیمی پروگرام "نور العفاف" کے اختتام کا اعلان کیا ہے۔ یہ پروگرام طالبات کو شرعی ذمہ داریوں کی عمر کے لیے تیار کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا، جس کا اختتام ایک تعلیمی گروپ مقابلے پر ہوا جس میں تمام شریک طالبات نے حصہ لیا۔

العمید ایجوکیشنل گروپ میں پرائمری کورسز کی انچارج ڈاکٹر خلود الخالدی نے بتایا کہ نور العفاف پروگرام ان خصوصی پروگراموں میں سے ایک ہے جسے گروپ نے چار سال قبل متعارف کرایا تھا۔ اس کا مقصد طالبات کے ذہنوں میں شرعی تصورات اور دینی آگاہی کی بنیادوں کو راسخ کرنا ہے۔
یہ پروگرام مسلسل چار سالوں سے پرائمری اسکول کی طالبات کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں بنیادی طور پر قصہ گوئی کا اسلوب اپنایا گیا ہے۔ شرعی احکام اور اخلاقی اقدار کو سادہ کہانیوں اور تصویری خاکوں کے ذریعے پیش کیا جاتا ہے، تاکہ طالبات کی عمر کے مطابق ان تک تعلیمی پیغام مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم مقابلہ، جو مسلسل دوسرے سال منعقد ہوا، پروگرام کے اختتامی مرحلےکا اہم حصہ ہے۔ اس کا مقصد طالبات کی حاصل کردہ معلومات اور اقدار کی سطح کو چانچنا، طالبات کے درمیان مثبت مقابلے اور باہمی تعاون کی روح کو فروغ دینا اور تعلیمی تصورات کو ایک دلچسپ اور انٹرایکٹو طریقے سے یادداشت میں محفوظ کرنا ہے۔

آخر میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پروگرام العمید ایجوکیشنل گروپ کی ان کاوشوں کا حصہ ہے جس کا مقصد طالبات کی دینی اور ثقافتی شناخت کی حفاظت کرنا ہے۔ یہ پروگرام نئی نسل کو عصرِ حاضر کے ثقافتی چیلنجز سے بچانے اور انہیں دینی اقدار اور اصولوں پر مبنی تعلیمی مواد فراہم کرنے میں معاون ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: