روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کےشعبہ دینی امور نے اپنے آٹھویں فقہی اور ترقیاتی تربیتی کورس کا آغاز کیا ہے، جس میں روضہ مبارک کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد خدام شرکت کر رہے ہیں۔
کورس کے نگران شیخ فتاح البرغوثی نے بتایا کہ یہ آٹھواں فقہی اور تربیتی کورس امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ شعبہ دینی امور روضہ مبارک کے عملے کی دینی، فقہی اور فکری صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے مسلسل ایسے کورسز کا انعقاد کر رہا ہے۔
البرغوثی نے واضح کیا کہ یہ کورس 10 دن تک جاری رہے گا اور اس میں عملی امتحانات کے علاوہ نماز، وضو، تیمم اور غسل کے احکام پر تعلیمی لیکچرز اور اسباق شامل ہیں جو ملازمین کی مذہبی اور فکری بیداری کو بڑھانے میں معاون ہیں۔








