شعبہ فکری و ثقافتی امور نے بغداد میں ’حامل اللواء‘ مقابلے کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ فکری و ثقافتی امور نےصوبہ بغداد کے سیکنڈری اسکولوں کے طلبہ کے لیے ’حامل اللواء‘ مقابلے کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کر دیا ہے۔

اس مقابلے کا انعقاد شعبے سے وابستہ القمر کلچرل سینٹر کی زیر نگرانی، ’مرکز ارتقاء برائے سماجی ترقی‘ کے تعاون اور ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن رصافہ الثالثہ کے شعبہ تربیت کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

مرکز کے ڈائریکٹر شیخ حارث الداحی نے کہا کہ اس مقابلے کا مقصد طلبہ میں دینی اور علمی شعور بیدار کرنا ہے۔ اس مقابلےمیں فقہ، عقائد اور اہلِ بیت (علیہم السلام) کی سیرتِ طیبہ سے متعلق خصوصی سوالات شامل کیے گئے ہیں، تاکہ نوجوان نسل میں حقیقی اسلامی اقدار اور مذہبی شناخت کو مستحکم کیا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مقابلے میں 50 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ہر ٹیم چار طلباء پر مشتمل ہے، اس مقابلے میں شرکاء کی کل تعداد 200 ہے۔ یہ مقابلہ ایک منظم تعلیمی اور تربیتی پروگرام کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے جو طلبہ کے درمیان مثبت علمی مسابقت کو فروغ دیتا ہے۔

شیخ الداحی نے مزید اشارہ کیا کہ کہ مقابلے کی سرگرمیاں طلبہ اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے غیر معمولی پذیرائی اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں۔ یہ اقدام تعلیمی سفر کی حمایت اور ایک باشعور و تعلیم یافتہ نسل کی تعمیر میں ایسے اقدامات کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: