10 فروری 2016 کو جمادی الاول کی پہلی تاریخ ہو گی۔ (دفتر آیت اللہ سید سیستانی)

نجف اشرف میں موجود سپریم دینی رہنما حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ جمادی الاول کا چاند نظر آ گیا ہے لہٰذا بروز بدھ 10 فروری 2016ء کو جمادی الاول 1437ھجری کی پہلی تاریخ ہو گی۔

ہر اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کو دو رکعت نماز پڑھنا مستحب ہے کہ جس کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحۃ کے بعد 30مرتبہ سورہ اخلاص پڑھی جاتی ہے اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 30سورہ قدر کو پڑھا جاتا ہے اور نماز کے بعد صدقہ دینا بھی مستحب ہے۔

اللہ تعالیٰ اس مہینے کو اور باقی تمام مہینوں کو تمام مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لیے خیر و برکت اور امن و امان کا زمانہ قرار دے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: