اس حوالے سے مذکورہ شعبے کے نائب صدر سید قاسم محمد طرفی نے بتایا کہ کربلا مقدسہ کے وفد نے مسلسل چھٹے سال کاظمیہ مقدسہ میں امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے احیاء اور قیامِ عزاداری کے لئے عزائی جلوس برآمد کیا۔ یہ ماتمی جلوس دوپہر دو بجے اختتام پذیر ہوا اور مراسمِ عزاداری کی ادائیگی کے بعد 'حسینیہ الصادق (ع)' کی جانب روانہ ہوا، جہاں عزاداروں کے لیے نیاز کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام سے قانونی اجازت نامے حاصل کرنے کے بعد 135 مختلف گاڑیوںکے ذریعے اہل کربلا کو کاظمیہ پہنچایا گیا، تاکہ گاڑیوں کی بروقت رسائی، جلوسوں کی روانی اور عزاداری کے مراسم کی ادائیگی کو آسان بنایا جا سکے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان مراسمِ عزاء کا انعقاد مقامِ مقدسہ کاظمین کے شعبہ شعائر و مواکب کے ساتھ براہِ راست کوآرڈینیشن کے ذریعے کیا گیا، جبکہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے ماہر عملے نے تمام تر انتظامی اور لاجسٹک امور کی نگرانی کی .تاکہ عزاداری کے ان مراسم کی بہترین انداز میں ادائیگی ممکن ہو سکے۔










