دینی علوم کے طلباء کی جانب سے امام جعفر صادق علیہ السلام کے یومِ شہادت کی مناسبت پرکربلا مقدسہ میں عزائی جلوس کی برآمدگی

کربلا مقدسہ میں علماء اور دینی علوم کے طلباء نے امام جعفر صادق علیہ السلام کے یومِ شہادت کی مناسبت سے ایک عزائی جلوس برآمد کیا۔

اس عزائی جلوس میں شریک ایک طالب علم، سید جواد الطویل نے بتایا کہ: "روایت کے مطابق اس جلوس کا آغاز روضہ مبارک حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے صحنِ مطہر سے ہوا، جو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوا۔ اس ماتمی جلوس میں دینی مدارس کے طلبہ کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ جید علماء کرام اور مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرکاء نے اس المناک دن کی مناسبت سے نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی، جبکہ روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے صحن میں مجلسِ عزاء بھی منعقد کی گئی، جس میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرتِ طیبہ اور علومِ اہل بیت علیہم السلام کی ترویج میں آپ کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

واضح رہے کہ دینی علوم کے طلبہ مختلف مذہبی مواقع پر اہل بیتِ اطہار (علیہم السلام) سے اپنی عقیدت و وابستگی کا اظہار کرنے اور پرسہ پیش کرنے کے لیے مستقل بنیادوں پر ان مراسمِ عزاء کا انعقاد کرتے ہیں، تاکہ ان کی تعلیمات کی پیروی اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کے عزم کو تازہ کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: