شعبہ دینی امور کی جانب سے امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے مجلسِ عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ دینی امور کی جانب سے امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے احیاء اور مراسمِ عزاء کی ادائیگی کے لئے مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

یہ مجلسِ عزاء آٹھویں تربیتی کورس کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر روضہ مبارک کے امام حسن علیہ السلام بیسمنٹ منعقد ہوئی، جس میں اس کورس کے شرکاء اور اساتذہ نے شرکت کی۔

شعبہ دینی امور مذہبی بیداری کو فروغ دینے، اہلبیت علیہم السلام سے منسلک ایام و مناسبات کے احیاءاور معاشرے میں اسلامی اقدار و اصولوں کی ترویج کے لئے ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کا خواہاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: