شعبہ دینی رہنمائی کی جانب سے امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے دفتر متولی شرعی برائے خواتین سے وابستہ شعبہ دینی رہنمائی کی جانب سے امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس عزاء منعقد کی گئی۔

شعبے کی سربراہ محترمہ عذراء الشامی نے بتایا کہ شعبے نے امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی شہادت کی یاد میں مجلسِ عزاء کا اہتمام کیا، جس کا آغاز قاریہ زہراء حسین نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔ اس کے بعد امامِ عالی مقام (علیہ السلام) کی زیارت پڑھی گئی، جس کے بعد شعبے کی ایک مبلغہ نےمجلس سے خطاب کیا۔ انہوں نے امام (علیہ السلام) کی سیرتِ مبارکہ، آپ کی قربانیوں اور دفاعِ اسلام میں آپ (ؑع)کے کلیدی کردار کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مجلس صرف خواتین تک محدود نہ تھی، بلکہ اس میں بچوں کے لیے بھی خصوصی سیگمنٹ شامل تھا اور حاضرین میں موجود بچوں کے ایک گروپ نے "براعم الکفیل" پروگرام میں شرکت کی، جس کا مقصد بچوں کو امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی سیرت سے روشناس کروانا تھا۔

محترمہ شامی نےبتایا کہ یہ مجلس روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سردابِ امام موسیٰ کاظم (علیہ السلام) میں منعقد کی گئی۔ مجلس کا اختتام مراثیہ خوانی اور نوحہ خوانی پر ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: