شعبہ فکری و ثقافتی امور کی جانب سےذی قار میں یومِ شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ فکری و ثقافتی امور نے صوبہ ذی قار کے علاقے النصر میں یومِ شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے ایک مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شعبہ سے منسلک القمر کلچرل سنٹر کے ڈائریکٹر شیخ حارث الداحی نے بتایا کہ یہ مجلس الساقی کلچرل ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ مجلس کا آغاز قاری عباس العکیلی نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا، جس کے بعد خطیبِ اہلِ بیت سید جعفر المروج نے مذہبی خطاب کیا۔ انہوں نے امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی سیرت مبارکہ اور آپ کے مکتبِ علم و فکر سے حاصل ہونے والے اخلاقی و تربیتی اسباق پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطیبِ مجلس نے نفس کے محاسبے اور اس کی اصلاح کی ضرورت پر زور دیا، اور گناہ گاروں کی صحبت سے بچنے کی تاکید کی، کیونکہ اس کے ایمان اور انسانی رویے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

شعبہ فکری و ثقافتی امور ہمیشہ سے مذہبی مناسبات کے احیاء اور معاشرے میں ان کے مفاہیم کو راسخ کرنے کا خواہشمند رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایسےتعلیمی اور تربیتی پروگرام ترتیب دیے جاتے ہیں جو معاشرے کے تمام طبقات، بالخصوص نوجوان نسل کے لئے منعقد کئے جاتے ہیں۔ ان سرگرمیوں کا مقصد مذہبی آگاہی میں اضافہ کرنا اور اہل بیت (علیہم السلام) کی سیرت سے ماخوذ اخلاقی اقدار کو فروغ دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: