روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے شھداء کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔۔۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں بروز بدھ(1جمادى الأولى 1437هـ) بمطابق(10فروری2016م) کو شھداء کے خاندانوں میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور اس تقریب میں 42 شھداء کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔شھداء کی 36فیملیز صوبہ کربلا، 4 صوبہ بابل اور 2کا تعلق نجف اشرف سے تھا

یہ تقریب نجف اشرف میں موجود سپریم دینی رہنما آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے حکم پہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ ایک طویل عرصہ سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شھید ہونے والےافراد کے خاندانوں کے ساتھ مالی و معنوی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے اور تقریبا ہر دوسرے تیسرے روز مختلف شہروں میں جا کر وہاں کے شھداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور اسی سلسلہ کی کڑی کے طور پر گزشتہ روز روضہ مبارک کے دینی امور کے سیکشن کےسربراہ شیخ ماجد السلطانی کی سربراہی میں منعقد ہوئی انہوں نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم یہاں 42 شھداء فوجیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں کہ جن میں زیادہ کربلا کے، 4 ہلہ اور 2 نجف سے تعلق رکھتے تھے جیسا کہ کربلا نے بہت قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں اور شھیدوں کے خون نے لوگوں کے اندر جذبہ بڑھایا۔

انہوں نے اس تقریب کےآخر میں شھداء کے خاندانوں میں مالی امداد اور حرم کے متبرک ہدایا تقسیم کئے۔

یہ بات واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ شھداء کے خاندانوں کی امداد کے سلسلہ میں اکثر اپنے ذاتی وسائل استعمال کرتا ہے اور بعض دفعہ اس سلسلہ کو آگے بڑھانے کے لئے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور اعلیٰ مذہبی حکام کے خدمات و تعاون بھی حاصل کرتا ہے۔جس سے شھداء کے خاندان کی امداد کرتے ہیں اور زخمی مجاہدین کی بھی مدد کی جاتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: