روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے نجف اشرف میں احکام تلاوت و تجوید کے موضوع پر ایک کورس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹیٹیوٹ، نجف اشرف کے زیر اہتمام یہ کورس شہر کے مرکز میں واقع 'حی الجمعیہ' میں منعقد کیا گیا، جس میں 25 شرکاء نے شرکت کی۔
انسٹی ٹیوٹ میں تلاوت یونٹ کے سربراہ جناب محمد علی رشید نے بتایا کہ یہ کورس دو ماہ تک جاری رہے گا، جس کا بنیادی مقصد شرکاء کو حروف کےمخارج اور ان کی صفات کے مطابق درست تلفظ کی مہارت فراہم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں، اس کورس میں احکامِ تلاوت و تجوید کی باقاعدہ تعلیم دی جائے گی اور تلاوت کے دوران کی جانے والی عمومی غلطیوں کی نشاندہی کر کے ان کی اصلاح کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کورس علمی کمپلیکس کی جانب سےمعاشرے کے تمام طبقات میں قرآنی ثقافت کو پھیلانے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔





