شیخ سماوی کے اشعار پر مشتمل کتاب کی اشاعت...

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دار مخطوطات کے شعبہ نے (صدى الفؤاد الى حِمى الكاظم والجواد-عليهما السلام-)کے نام سے ایک شعری مجموعہ کی حال ہی میں تحقیق و شرح کے ساتھ اشاعت کی ہے ۔

مذکورہ کتاب سماوی کے نام سے جاننے والے معروف عربی شاعر الشيخ محمّد بن طاهر بن حبيب بن حسين بن محسن بن تركي الفضلي الشهير بـ(السّماويّ).کے(1,100) اشعار پر مشتمل ہے۔ ان اشعار میں روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم و امام محمد تقی علیھما السلام کی تاریخ اور تعمیراتی مراحل کو بیان کیا گیا ہے اور کاظمیہ کی جغرافیائی اور تاریخی حیثیت کو منظوم انداز میں ذکر کیا گیا ہے۔

علامہ حسین علی محفوظ کی لکھی ہوئی کتاب بل الصدی کو بھی اس کتاب کے ساتھ ملحق کے طور پے شامل کیا گیا ہے کہ جو مذکورہ کتاب کا مستدرک ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: