روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے پرفارمنس ایویلیوایشن پروگرام میں شریک کوآرڈینیٹرز کو اعزاز سے نوازا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے پرفارمنس ایویلیوایشن پروگرام میں شریک مختلف شعبہ جات کے کوآرڈینیٹرز کی کوششوں اور پروگرام کے معیارات پر عمل درآمد کے حوالے سے ان کے عزم کو سراہتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازا ہے۔

یہ پروگرام شعبہ پائیدار ترقی کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے، جس کا مقصد ادارہ جاتی کارکردگی کے معیار کو بلند کرنا ہے۔

اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر عباس الددہ الموسوی اور شعبہ پائیدار ترقی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن جابر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر الددہ نے پروگرام کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ روضہ مبارک کے عملے کی کارکردگی کی جانچ کے پروگراموں کو اپنانا ادارہ جاتی کام کی صلاحیت کو بڑھانے اور فراہم کردہ خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

شعبہ پائیدار ترقی کے معاون سربراہ سید علی الشمری نے بتایا کہ آج پرفارمنس ایویلیوایشن پروگرام اور اس کے کوآرڈینیٹرز کی اعزازی تقریب کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی ہدایات کے عین مطابق کیا گیا ہے، تاکہ تربیتی اور ترقیاتی پروگراموں کو عملی جامہ پہنا کر ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارکردگی کا جائزہ کامیاب اداروں کی بنیاد ہے، اور شعبے کی جانب سے ایک جامع اور خصوصی پروگرام اپنایا گیاہے، جس کا مقصد کام کی کارکردگی کو بڑھانا اور واضح اشاریوں کے مطابق اس کے طریقہ کار کو تیار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت روضہ مبارک کے تمام شعبہ جات سے کوآرڈینیٹرز کا انتخاب کیا گیا، جنہیں خصوصی تربیتی کورسز اور ورکشاپس میں شامل کیا گیا تاکہ انہیں کام کے طریقہ کار اور جانچ کے معیارات سے آگاہ کیا جا سکے، جس سے درست اور معروضی نتائج کے حصول کو یقینی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام پر کام ایک سال تک جاری رہا، جس کے دوران ہر تین ماہ بعدرپورٹیں تیار کی گئیں اور اعلیٰ انتظامیہ کو ارسال کی گئیں، جن میں کام کی خوبیوں اور خامیوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اصلاحی اقدامات کے لیے ضروری اشارے بھی فراہم کیے گئے۔

سید الشمری نے یہ بھی اشارہ کیا کہ شعبہ مستقبل میں کوآرڈینیٹرز کے لیے مزید ترقیاتی ورکشاپس منعقد کرنے اور مختلف شعبوں کے فیلڈ دورے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ پروگرام کے عملی اطلاق اور اثرات کی نگرانی کی جا سکے۔

تقریب کے اختتام پر، دو گروپوں کے 61 شرکاء کو ان کی شاندار کارکردگی،، مقررہ معیارات کی پابندی، فراہم کردہ معلومات کی درستگی اور اعلیٰ کمیٹی کے ساتھ فعال رابطے کے اعتراف میں اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: