روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی بغداد یونیورسٹی میں منعقدہ کانفرنس (اقتصاد المعرفة: الجامعات الريادية واقتصاد مستدام) میں بھرپور شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے وزارتِ اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق کے زیرِ اہتمام بغداد یونیورسٹی میں منعقدہ کانفرنس (اقتصاد المعرفة: الجامعات الريادية واقتصاد مستدام) میں بھرپور شرکت کی۔

اس کانفرنس میں روضہ مبارک کی نمائندگی شعبہ پائیدار ترقی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن جابر اور ان کے ہمراہ وفد نے کی۔

ڈاکٹر جابر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: "اس کانفرنس میں ہماری شرکت روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کو ملنے والی خصوصی دعوتکے جواب میں ہوئی، جو جامعات، تعلیمی اداروں اور سرکاری محکموں کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ کی کڑی ہے۔ اس کا مقصد تجربات کا تبادلہ اور جدید ترین ماڈلز کا مطالعہ کرنا ہے تاکہ ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر اور مثالی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس میں سائنسی تحقیق کے نتائج اور پائیدار ترقی کے حصول میں ان کے استعمال کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بالخصوص طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کی سائنسی تخلیقات پر توجہ دی گئی جن سے ادارہ جاتی کام کے ماحول کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد لی جا سکتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: