شعبہ تعلقاتِ عامہ نے کربلا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے نظامِ تعلیم کی بہتری اور طلبہ کی معاونت کے لیے کربلا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ڈیپارٹمنٹ کے یونیورسٹی اور سکول ریلیشنز ڈویژن کے سربراہ جناب محمود طاہر نے بتایا کہ ڈویژن کے عملے نے کربلا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا، جس کا بنیادی مقصدتعلیمی شعبے میں دوطرفہ اشتراکِ عمل کو مستحکم کرنا اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی خدمات کے دائرہ کار کو وسیع کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ملاقات کے دوران ڈائریکٹوریٹ کی انتظامیہ کو 'الورود الفاطمیہ' (فاطمی پھول) نامی پروجیکٹ اور دیگر مشترکہ منصوبوں کی کامیابی میں بھرپور تعاون کرنے پر اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

کربلا ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب وميض خليل نے واضح کیا کہ اس دورے کا مقصد ان امور پر بات چیت کرنا تھا جو دونوں اداروں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرےاور طلبہ کے لئے مزید بہتر اور مفید ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ساتھ مشترکہ تعاون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کی بنیاد تعلیمی و تربیتی شعبے میں تجربات کے تبادلے پر رکھی گئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: