شعبہ پائیدار ترقی کا تربیتی امور میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مقامِ مقدسہ کاظمین کے وفد کے ساتھ تبادلہ خیال

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ پائیدار ترقی نے تربیتی امور میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مقامِ مقدسہ کاظمین کے ایک وفد کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

شعبہ کے سربراہ، ڈاکٹر محمد حسن جابر نے کہا کہ ہم نے روضہ مبارک امام موسی کاظم اور امام تقی (علیہما السلام)کے وفد کا استقبال کیا، جس کا مقصد دونوں مقاماتِ مقدسہ کے درمیان ادارہ جاتی رابطوں کو مضبوط بنانا اور صلاحیتوں کی نشوونما و ترقی کے شعبے میں رائج اہم ترین پروگراموں اور منصوبوں کا جائزہ لینا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میٹنگ میں تربیتی پروگراموں اور خصوصی ورکشاپس کے قیام سے متعلق کئی موضوعات پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہایسے کامیاب تجربات کا تبادلہ کیا گیا جو عملے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ادارہ جاتی کام کے ماحول کو ترقی دینے میں معاون ثابت ہوں۔

وفد نے ادارہ جاتی عمل کی معاونت کے لیے معیاری تربیتی پروگراموں کی تیاری میں شعبہ پائیدار ترقی کی کوششوں کو سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: