روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ فکری و ثقافتی امور کی جانب سے دارالحکومت بغداد سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے ایک وفد کے لیے ایک ثقافتی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے القاسم ہال میں منعقدہ یہ لیکچر ایک ثقافتی پروگرام کا حصہ ہے جس کا اہتمام شعبہ کے القمر کلچرل فورم سینٹر نے ارتقاء سینٹر فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تعاون سے کیا ہے۔ اس روگرام میں لیکچرز اور ترقیاتی ورکشاپس کا ایک سلسلہ شامل ہے۔
لیکچرر جناب محمد حسن المولا نے کہا کہ اس لیکچر میں ڈیجیٹل دنیا کے انسانی شخصیت کی تعمیر پر اثرات کا جائزہ لیا گیا، بالخصوص سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے موصول ہونے والے ملے جلے اور متصادم نظریات کے تناظر میں بات کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیکچر میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی کہ ان پلیٹ فارمز کو مستند اور محفوظ ذرائع سے ثقافتی معلومات حاصل کرنے کے لیے کس طرح استعمال کیا جائے، تاکہ انسان اس قابل بن سکے کہ وہ خود مفید علم اور با مقصد بصری مواد (ویژول کنٹینٹ) تیار کر سکے۔
ارتقاء سینٹر کے رکن، جناب تقی محمد نےبتایا کہ لیکچر میں نوجوان حاضرین کی فعال شرکت دیکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے لیکچرز نوجوانوں کی فکری و ثقافتی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں ڈیجیٹل دنیا کے غلط استعمال کے نقصانات سے بچانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔





