قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے دیوانیہ میں منعقدہ قرآنی کورسز کے احکامِ تجوید کے طلباء کے لئے گریجویشن تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) سےمنسلک قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے صوبہ دیوانیہ کے ضلع "الحمزہ الشرقی" میں منعقدہ قرآنی کورسز کے ایک حصے کے طور پر، احکامِ تجوید کے طلباء کے ایک نئے گروپ کے لئے گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کمپلیکس سے منسلک الحمزہ الشرقی میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ جناب بہاء التمیمی نے کہا آج ہم 15 طلباء کی تلاوت اور تجوید کے قواعد کے خصوصی کورس سے فارغ التحصیل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ ان طلبہ نے چار ماہ کے دوران ہفتہ وار دو لیکچرز کے ذریعے اس موضوع سے متعلق تمام اسباق مکمل کیے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ یہ کورس دو مراحل پر مشتمل تھا: پہلے مرحلے میں ابتدائی اسباق شامل تھے، جبکہ دوسرا مرحلہ خصوصی (ایڈوانس) اسباق کے لیے مختص کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ عملی مشق پر خصوصی توجہ دی گئی، کیونکہ تلاوت کی درستی اور قرآنی کارکردگی کو نکھارنے میں اس کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: