قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے(فتياننا قرّاء) پروجیکٹ کے 100 سے زائد طلباء کے لیے الکفیل نرسریز کے تفریحی دورے کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے قرآن علمی کمپلیکس نے(فتياننا قرّاء) پروجیکٹ کے 100 سے زائد طلباء کے لیے الکفیل نرسریز کے تفریحی دورے کا اہتمام کیا۔

اس پروجیکٹ کے استاد سید مصطفیٰ عبد الکریم نے بتایا کہ مرکز کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ ہندیہ برانچ نے (فتياننا قرّاء) پروجیکٹ کے طلباء کے لیے روضہ مبارک کی الکفیل نرسریز میں اس تفریحی دورے کا اہتمام کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے میں اساتذہ کے ہمراہ 100 سے زائد طلباء نے شرکت کی، جنہوں نے وہاں کے خوبصورت ماحول اور فراہم کردہ سہولیات کی بے حد تعریف کی۔

نرسریز گروپ کے انجینئر علی حمزہ نے وضاحت کی کہ الکفیل نرسریز نے طلباءکے وفد کا استقبال کیا اور ان کے لیے ایک تعارفی دورے کا اہتمام کیا جس میں نرسری کے مختلف حصوں کی سیر کروائی گئی۔ اس دوران طلباء کو انڈور اور آؤٹ ڈور پودوں سمیت موسمی پھولوں کی اقسام کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: