روضہ مبارک حضرت عباس(ع) تعلیمی سال میں عراقی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پوزیشنیں لینے والے طلاب کو خراج تحسین پیش کیا...

السيد أحمد الصافي(دام عزّه)


3 جمادی الاول 1437ھ کو حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی جشن میلاد کے پُر مسرت دن کے موقع پہ ہر سال کی طرح اس سال بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے صحن أبي الفضل العباس(عليه السلام)میں عراقی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پہلی پوزیشنیں لینے والے طلاب کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ)، مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اساتذہ، پہلی پوزیشنیں لینے والے طلاب اور ان کے والدین نے شرکت کی۔
یہ تقریب فدیة الکفیل الوطنی پروگرام کا حصہ ہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں گزشتہ چند سالوں میں فدیة الکفیل کے نام سے ایک پروگرام طے کیا ہے کہ جس کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی کے طلاب کو پڑھائی میں محنت اور تعلیمی میدان میں فوقیت حاصل کرنے کے رجحان کو مختلف طریقوں سے پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے اور ان کے اندر دینی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا بھی شعور پیدا کرتا ہے۔
پوزیشن ہولڈر طلاب کے اعزاز میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور اس تقریب میں عراقی شھداء کے سورۃ فاتحہ بھی پڑھی گئی اس کے بعد عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مخصوص ترانہ پڑھا گیا۔
تلاوت قرآن مجید کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے خطاب کیا اور پوزیشن ہولڈر طلاب اور ان کے والدین اور اساتذہ کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی علامہ صافی نے اپنے خطاب کے دوران کہا: کہ استاد کا اپنے شاگرد پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے اور وہ طالب علم کی شخصیت پر بھی کافی اثر انداز ہوتا ہے چاہے یہ اثر ایجابی ہو یا سلبی۔ اگر استاد علم دوست اور علمی مواد کا احترام کرنے والا ہو تو وہ طالب علم کے ذہن میں جا کر اسے لاشعوری طور پر علم کا محب بنا دیتا ہے ۔
استاد کو چاہیے کہ وہ طلاب کو وطن سے محبت اور ہر مکتب فکر کے نظریات کے احترام کی تعلیم دے۔
علامہ صافی نے طلاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے ماحول میں بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہیں کہ جوطالب علم کی توجہ ادھر ادھر کر دیتی ہیں لیکن ہر صورت میں علمی میدان میں سب سے آگے بڑھنا ایک ایسا محور ہے کہ جو باقی رہتا ہے اور اپنی اہمیت کو سب کے لیے واضح کرتا ہے لہٰذا طالب علم کو فقط علمی میدان میں آگے بڑھنے اور سب سے فوقیت لینے کو اپنا ہدف مقرر قرار دیتا ہے۔
علامہ صافی کے بعد عراقی یونیورسٹیز کے چیئرمین جناب ڈاکٹر منیر حمید العبادی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا اس تقریب کے انعقاد اور طلاب اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے عراق میں سائنسی تحقیق میں یونیورسٹیز کی کافی مدد کی جو ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گی۔
اس تقریب کے اختتام میں عراقی شاعر اہلبیت جناب حاج علی اصغر نے ایک قصیدہ پیش کیا کہ جس میں عراقی عوام کی محبت ،قربانی اور کوششوں کا تذکرہ کیاان کے بعد ڈاکٹر عادل حسین جو دینی یونیورسٹی سے تھے انہوں نےبھی ایک نظم پیش کی۔ اور اس کے بعد طلاب میں اعزازی سندیں اور شیٹس تقسیم کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: