روضہ مبارک کے فش فارمز...

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے خود کفالت اور عوامی خدمت کی جانب مزید ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے فش فارمنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ابتدائی طور پر مچھلیوں کے تالابوں کے لیے (250,000م2)رقبہ مختص کیا گیا ہے کہ جس میں مچھلیوں کے چار تالاب بنائے جائیں گے ان تالابوں کے لیے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور تالابوں کے بنانے کا کام بھی تقریبا مکمل ہو گیا ہے۔

ان فش فارمز سے حاصل ہونے والی مچھلی کو سستے داموں کربلا اور دوسرے شہروں میں فروخت کیا جائے گا جس کے ذریعے ایک طرف توعوام کو تازی اور سستی مچھلی فراہم ہو گی اور دوسری طرف بیرون ملک سے مچھلی کی خرید میں بھی کمی واقع ہو گی اور اس طرح اس حوالے سے عراق اور روضہ مبارک خود کفالت کی منزلیں طے کرتا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: