واسط یونیورسٹی کے اساتذہ پر مشتمل ایک وفد نےروضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)سے وابستہ 'الکفیل میوزیم برائے نوادرات و مخطوطات' کا دورہ کیا اور وہاں موجود تاریخی و فنی اہمیت کے حامل نوادرات کا مشاہدہ کیا۔
اس دورے کے دوران وفدنے مختلف تاریخی ادوار کی عکاسی کرنے والے نوادرات کا مشاہدہ کیا اور ان نادرو نایاب اشیاء کی نوعیت، ان کے تحفظ کے طریقوں اور نمائش کے اسلوب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ سنی۔
یونیورسٹی کے میڈیا اینڈ گورنمنٹ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جناب علاء ازویر نے نوادرات کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کرنے پر میوزیم کے عملے کا شکریہ ادا کیا اور اس ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے اور اسے زائرین کے لیے قابل رسائی بنانے میں ان کی کوششوں کو سراہا۔
یہ دورہ علمی اور ثقافتی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے فریم ورک کا حصہ ہے، جس سے انسانی ورثے کی گہری تفہیم اور محققین اور اس شعبے میں دلچسپی رکھنے والوں کے علم میں اضافہ ہو گا۔






