روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ پائیدار ترقی اور الفردوس سٹی کے حکام نے تربیت کے شعبے میں باہمی تعاون کے قیام پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
یہ بات چیت شعبہ پائیدار ترقی کے ایک وفد کے الفردوس سٹی'کے دورے کے موقع پر ہوئی، جس کا مقصد وہاں کی تربیتی ضروریات کا جائزہ لینا اور اور ممکنہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
شعبہ پائیدار ترقی کے معاون سربراہ برائے تربیتی امور، سید علی الشمری نے بتایا کہ وفد نے الفردوس سٹی کے عہدیداران کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں ایسے مخصوص تربیتی پروگراموں کی تیاری پر مشاورت کی گئی جو وہاں کے عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنے اور ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میٹنگ میں متعدد تربیتی کورسز اور ورکشاپس کا جائزہ لیا گیا جنہیں کام کی نوعیت کے مطابق آنے والے عرصے میں نافذ کیا جائے گا ۔ یہ کورسز کام کی نوعیت کے عین مطابق تیار کیے جائیں گے تاکہ ادارہ جاتی کارکردگی کے معیار کو بلند کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ شعبہ ترقی،روضہ مبارک کے دیگر تمام شعبوں اور ذیلی اداروں کے ساتھ معیاری تربیتی پروگراموں کےانعقاد کے ذریعے تعاون اور اشتراکِ عمل کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔



