شعبہ معارف کی علمی پیش رفت: 10 جلدوں پر مشتمل 'موسوعہ الأصول الرجالية الأربعة' کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے "موسوعة الأصول الرجالية الأربعة" کو ایک نمایاں علمی شاہکار کے طور پر پیش کیا ہے۔

یہ گراں قدر مجموعہ شیخ محمود درياب النجفی کی تالیف ہے جو 10 جلدوں پر مشتمل ہے۔

ڈویژن کے سربراہ شیخ محمد الظلیمی نے کہا کہ شعبےنے اس انسائیکلوپیڈیا کو اس کی غیر معمولی علمی خصوصیات کی بنا پر خصوصی اہمیت دی ہے۔ اس کام کی سب سے بڑی انفرادیت یہ ہے کہ اس میں آیت اللہ العظمیٰ سید آقا حسین طباطبائی البروجردی کے حواشی اور تشریحی کلمات شامل ہیں۔ یہ تشریحی کلمات علمِ رجال میں نہایت مستحکم اور اساسی حیثیت رکھتے ہیں، جس نے اس کام کی علمی قدر و قیمت کو بڑھا دیا ہے۔

اس انسائیکلوپیڈیا کی تحقیق اور حاشیہ نگاری کے حوالے سے چند اہم نکات درج ذیل ہیں:
اس پورےانسائیکلوپیڈیا کی تحقیق اور اس پر تعلیقات( تشریحی کلمات) خود مؤلف شیخ محمود دریاب النجفی نے لکھی ہیں، جن کا اس علم میں 40 سال سے زائد کا تجربہ ہے۔ ان کا یہ طویل تجربہ تحقیق کی گہرائی اور معیار میں واضح طور پر نظر آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق کے عمل میں قدیم ترین اور صحیح ترین قلمی نسخوں پر اعتماد کیا گیا ہے،، جس نے علمی کام کی درستگی کو بڑھایا اور اسے مستند متن کے قریب تر بنایا۔

اس انسائیکلوپیڈیا کی اشاعت کا مقصد شعبہ معارف کی علمی خدمات کا تعارف کروانا، اسلامی ورثے کی حفاظت کرنا اور محققین و طلباءکے لیے ایک مستند علمی ذخیرہ فراہم کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: