قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے دیوانیہ میں قرآنی پروگرام (يُزكّيهم) کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے قرآن علمی کمپلیکس نےصوبہ دیوانیہ میں قرآنی پروگرام (يُزكّيهم) کا آغاز کر دیا ہے۔

قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک دیوانیہ میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ جناب خالد العبادی نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ نے ہفتہ وار 'یزکیہم' قرآنی پروگرام شروع کیا ہے، جس میں قرآنِ کریم سے ماخوذ تربیتی اور اخلاقی دروس کا ایک سلسلہ شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "پروگرام کے پہلے سیشن کا آغاز قاری حسین ناجی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا، جس کے بعد سید جمیل الزاملی نے قرآن کریم میں علمِ اخلاق اور اس پر دلالت کرنے والی آیات کے موضوع پر لیکچر دیا، جبکہ سیشن کا اختتام ایک ڈائیلاگ سیشن پر ہوا۔

یہ پروگرام ان قرآنی اور ثقافتی سرگرمیوں کا حصہ ہے جو قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے سال بھر مختلف صوبوں میں منعقد کی جاتی ہیں، جن کا مقصد حقیقی اسلامی اقدار کی ترویج اور قرآنی شعور کو اجاگر کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: