حکمران طبقہ اگر سویا ہوا ہے تو اسے بیدار ہو جانا چاہیے(علامہ صافی)

ہر سال کی طرح اس سال بھی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پہلی پوزیشنیں لینے والے طلاب کی حوصلہ افزائی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ایک تقریب منعقد کی گئی کہ جس میں عراقی یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور پوزیشن ہولڈر طلاب نے شرکت کی۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے جہاں عراقی یونیورسٹیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا وہاں عراقی حکومت اور ارباب اختیار کو غفلت کی نیند سے بیدار ہو کر عراقی عوام کی خدمت کرنے کا کہا۔

علامہ صافی نے سیاست دانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج عراق میں تمام داخلی اور خارجی مسائل کے باوجود یہاں کے امور کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہیں بس ان مسائل کو حل کرنے کے لیے جرأت اور سستی کو چھوڑنے کی ضرورت ہے آج لوگ عراق کی خاطر اپنے پاک و پاکیزہ خون اس لیے بہا رہے ہیں تا کہ باقی لوگ امن و امان اور تعمیر و ترقی کو دیکھ سکیں اور اس ملک کو حقیقی معنوں میں نعمات سے بھرا دیکھیں کیونکہ اس ملک میں ہر طرح کی نعمتوں کے اسباب موجود ہیں۔

آج عراق میں بہت سی ایسی شخصیات ہیں کہ جو اگر کسی دوسرے ملک میں ہوتیں تو وہاں کے رہنے والے ان کی حب الوطنی، اخلاص، وٖفا اور محبت کی وجہ سے دن رات جشن مناتے جب کہ یہاں انہیں کچھ بھی حاصل نہیں ہے۔ آج عراق کی خاطر ۷۰ سال سے زیادہ عمر کے افراد عراق میں ایک بالشت زمین کے مالک نہ ہونے کے باوجود بھی اپنا خون بہا رہے ہیں بصرہ سے تعلق رکھنے والے کچھ ایسے افراد بھی شہید ہوئے ہیں کہ جن کی عمر ۸۳ سال بھی زیادہ تھی اور اسی طرح ہمارے پاس ایسے شھداء بھی ہیں کہ جو ابھی بلوغت کی عمر کو بھی نہیں پہنچے تھے۔

کیا کوئی ذہین فطین سیاسی اپنے آپ سے یہ نہیں پوچھتا کہ یہ لوگ کس کی خاطر اتنی قربانیاں دے رہے ہیں؟ کیا کوئی سیاست دان اپنے آپ کے درمیان اور دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جان قربان کرنے والے شھداء میں موازنہ نہیں کرتا؟

میں ان ارباب اختیار سے کہتا ہوں کہ اگر وہ غفلت کی نیند سو رہے ہیں تو انہیں اب بیدار ہو جانا چاہیے۔۔۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: