قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے کربلا مقدسہ میں احکام تلاوت و تجوید پر کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سےکربلا مقدسہ میں احکام تلاوت و تجوید پر ایک کورس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کربلا برانچ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے بتایا کہ یہ کورس انسٹی ٹیوٹ کے صدر دفتر واقع حیّ العسکری، کربلا میں منعقد کیا گیا ہے، یہ کورس احکام تلاوت و تجوید کےتعلیمی و عملی تربیتی سیشنز پرمشتمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کورس میں تلاوت و تجوید کے دوران عام طور پر کی جانے والی غلطیوں کی اصلاح پر زیادہ توجہ مرکوز کی جا رہی ہے، اس مقصد کے لیے ہفتے میں ایک دن تعلیمی اور عملی کلاسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تاکہ معاشرے میں قرآن فہمی اور قرآنی کلچر کو عام کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کورس علمی کمپلیکس کی جانب سےمعاشرے کے تمام طبقات میں قرآنی ثقافت کو پھیلانے،قرآنی تعلیمات کو راسخ کرنے اور کتابِ الٰہی کے ساتھ تعلق کو مزید مستحکم کرنےکے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: