سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حرمِ مطہر کے گرد و نواح کی صفائی اور دھلائی کے لیے خصوصی مہم

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے حرمِ مطہر کے گرد و نواح کی صفائی اور دھلائی کے لیے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔

یہ مہم روضہ مبارک سے متصل راستوں کی صفائی اور انہیں زائرین کے لیے تیار رکھنے کی جاری فیلڈ سروسز کا حصہ ہے۔

اس مہم کے دوران روضہ مبارک کے گرد و نواح میں واقع سڑکوں، گلیوں اور فٹ پاتھوں کی صفائی کے علاوہ انھیں پانی اور مخصوص مواد سے دھویا گیا ہے تاکہ روضہ مبارک کی طرف جانے والے تمام راستے اور ان کے گردونواح کے علاقے اس مقام کے شایان شان منظر پیش کر سکیں اور آنے والے زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

شعبے کا عملہ کربلا معلیٰ میں صفائی کی ان مہمات کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھتا ہے تاکہ روضہ مبارک کے قریبی علاقوں کی صفائی برقرار رکھی جا سکے اور زائرینِ کرام کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: