ماہِ ذیقعد کی پہلی شب جمعہ کے احیاء اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لیے زائرین کی بہت بڑی تعداد نے کربلا میں مقامِ امام مہدی (عجل اللہ فرجہ الشریف) میں حاضری دی۔
مقامِ مقدس کے عملے کی جانب سے اندرون و بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین کے لیے بہترین روحانی ماحول کی فراہمی کے لیے بھرپور انتظامات کیےگئے تھے۔
کربلا کے مقدس شہر نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والے لاکھوں زائرین کا خیر مقدم کیا کہ جنھوں نے یہاں اہل بیت(ع) سے اظہارِ ولاء کی مجسم عکاسی کی۔
واضح رہے کہ زائرین کی کثیر تعداد کی آمد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے تمام شعبوں کو وقف کر رکھا ہے۔





