روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے صوبہ مثنیٰ میں بہترین تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر 'اعفاء عام' حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں ایک خصوصی پروگرام "سراج المنتظرين" منعقد کیا گیا۔
یہ پروگرام کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ مثنیٰ برانچ کی جانب سے ضلع سماوہ کے حسینیہ موکب دموع الزہراء (علیہا السلام)' میں منعقد کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے قاری حیدر البزونی نے 'دعائے ندبہ' کی تلاوت سےکیا، اس پروگرام میں علاقے کے مختلف اسکولوں کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس پروگرام کا بنیادی مقصد تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر 'اعفاء عام' حاصل کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا اور علمی فضیلت کے جذبے کو پروان چڑھانا تھا۔
پروگرام کے دوران بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو ان کی محنت اور کامیابی کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔
یہ اقدام روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) اور تعلیمی اداروں کے درمیان استوار باہمی تعاون کا عکاس ہے، جس کا مقصد طلباء میں ثقافتی تشخص کو مضبوط کرنا اور ان میں اعلیٰ اقدار کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ علمی ترقی کے ساتھ ساتھ کے ساتھ ساتھ اخلاقی بلندیوں سے بھی ہمکنار ہو سکیں۔





