شعبہ دینی امور کی جانب سے حرم مطہر کے عملے کے لیے منعقدہ آٹھواں فقہی و تربیتی کورس اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام ) کے شعبہ دینی امورنے حرمِ مطہر کے عملے کے لیے منعقدہ آٹھویں فقہی اور پیشہ ورانہ ترقی کے کورس کا اختتام کیا ہے۔

شعبہ کے سربراہ شیخ علی موحان نے بتایا کہ یہ کورس روضہ مبارک حضرت ابوالفضل العباس (علیہ السلام) کے صحنِ مطہر میں منعقد کیا گیا، جس میں روضہ مبارک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد منتسبین نے شرکت کی۔ 10 روز تک جاری رہنے والے اس تعلیمی سلسلے میں اخلاقی اور مذہبی موضوعات پر خصوصی دروس دیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ دینی امور ایک جامع منصوبے کے تحت ان فقہی و تربیتی کورسز کے تسلسل کو برقرار رکھے ہوئے ہے تاکہ روضہ مبارک کے تمام ملازمین ان سے مستفید ہو سکیں۔ ان پروگراموں کا بنیادی مقصد شرکاء میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینا اور مذہبی بیداری کو بڑھانا ہے۔

شعبہ دینی امور، روضہ مبارک کے تمام شعبہ جات کے عملے کے لیے اس نوعیت کے فقہی و ترقیاتی کورسز کے انعقاد کا خاص اہتمام کرتا ہے، تاکہ وہ شرعی احکام سے آگاہی کے ساتھ ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بہتر اور مؤثر انداز میں سرانجام دے سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: