شعبہ خطابت برائے تبلیغِ حسینی کی جانب سے دارالحکومت بغداد میں (مهارات الخطيب في التأثير والإقناع) کے عنوان سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کے شعبہ خطابت برائے تبلیغِ حسینی نے دارالحکومت بغداد میں ایک تربیتی ورکشاپ منعقد کی، جس کا عنوان (مهارات الخطيب في التأثير والإقناع) تھا۔

اس حوالے سے شعبہ خطابت کے سربراہ شیخ عبد الصاحب الطائی نے بتایا کہ یہ ورکشاپ بغداد میں واقع 'مرکزِ نهاوند برائے قرآنی علوم و انشادِ حسینی' کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ ورکشاپ کے دوران متعدد اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں خطباء کے لیے مؤثر ابلاغ کے بنیادی عناصر کا ادراک اور ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید بہتر بنانےکے طریقے شامل تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک عراق کے تمام صوبوں میں ایسی ورکشاپس کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے۔ ان علمی سرگرمیوں کا بنیادی مقصد معاشرتی شعور کی بیداری اور تبلیغ و خطابت کے معیار کو بلند کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: